ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آنے والا کل بہوجن سماج پارٹی کا ہے: مایاوتی

آنے والا کل بہوجن سماج پارٹی کا ہے: مایاوتی

Sun, 27 Feb 2022 21:41:35    S.O. News Service

لکھنؤ،27؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اتوار کو اترپردیش اسمبلی کے پانچویں مرحلے کے تحت جاری ووٹنگ میں رائے دہندگان سے بڑھ چڑھ کر پولنگ بوتھوں پر پہنچنے کی اپیل کرتے ہوئے دعوی کیا کہ آنے والا کل ان کی پارٹی کا ہے۔

مایاوتی نے سلسلہ وار اپنے ٹوئٹ میں موجودہ اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کی بڑی جیت کا دعوی کیا اور کہا کہ پہلے چار مراحل کی ووٹنگ کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کے ہوش آڑے ہوئے ہیں اور اب وہ افواہوں کے ذریعہ ووٹروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے میں لگ گئے ہیں، لیکن سرو سماج کے لوگوں کو بی ایس پی کو اقتدار میں لانے کا پرتگیہ اور ضد کے ساتھ ووٹنگ کرتے رہنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’یوپی کے 12 اضلاع کی 61 اسمبلی سیٹوں پر آج پانچویں مرحلے میں بھی ’ہر پولنگ بوتھ کو جتانا ہے بی ایس پی کو اقتدار میں لانا ہے‘ کہ پرتگیہ و ضد کے ساتھ ووٹنگ کرتے رہنا ضروری ہے تاکہ انتقام، جانبدراری اور تاناشاہی وغیرہ سے نجات یہاں سروجن ہتائے و سروجن سکھائے‘ کی حکومت بن سکے۔

بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ ’گزشتہ چار مراحل کی ووٹنگ کے بعد مخالف پارٹیوں کی نیند و حواس اڑے ہوئے ہیں اور اب وہ قسم قسم کی افواہوں کے ذریعہ ووٹروں کو گمراہ کرنے میں لگ گئے ہیں، جن کے بہکاوے میں آئے بغیر اپنی حکومت بنانے کی دھن میں لگے رہنا ہے۔ حقیقت میں آنے والا کل اپنی پارٹی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’تمام غریبوں، مزدوروں، نوجوانوں، بے روزگاروں، چھوٹے کاروباریوں، خواتین، ہراساں و استحصال زدہ دیگر پسماندہ و محنت کش کو پتہ ہے کہ ان کے دکھ۔ درد اور ان کا مفاد بی ایس پی کی آئرن حکومت میں ہی محفوظ ہے۔ یہ اعتماد ہماری پونجی اور بی ایس پی و دوسری پارٹیوں میں خاص فرق ہے۔


Share: